بابراعظم کے لیے نیا اعزاز!

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بابراعظم ٹاپ ٹین ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں آگئے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں پاکستان کے صرف بابر اعظم ہی جگہ بنا پائے ہیں اور وہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔ اس رینکنگ میں سرفہرست بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us