عمر کورٹ میں مندر پر حملہ

عمر کورٹ کے تاریخی آکاڑا مندر پر شر پسند عناصر نے حملہ کرکے مندر کا گیٹ توڑ دیا اور اندر داخل ہو کر مندر میں موجود مورتیاں توڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاح ملنے پر سیوھن میں موجود ہندو شہری مندر پہنچے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر جا کر تحقیقات کی اور وہاں پر گواہوں کو اکٹھا کیا پر کوئی کیس داخل نہ ہو سکا۔

آکاڑہ مندر کے گدی نشین نے بتایا کہ ان کو دو لوگوں پر شک ہے جو مندر پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور وہ کافی عرصے سے ہمیں دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ عمر کوٹ کی ہندو شہریوں نے آکاڑہ مندر کے باہر احتجاج کیا اور ملزموں کو گرفتار کرنے اور کیس داخل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مندر کے گدی نشین کو شک رتن کمار مالھی اور ان کے ساتھی پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us