کلین کراچی مہم کا سامان، چند جھاڑو اور وائپر

کراچی شہر جس کی آبادی تقریباً دو کروڑ ہے وہاں “ لیٹس کلین کراچی“ مہم کے آغاز کے لئے کچھ سامان کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس مہم کا آغاز عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے۔ مگر اتنے بڑے شہر کی صفائی کرنے کے لئے سامان بھی بڑا ہونا چاہیئے ہے۔

شہر کی صفائی کے بارے میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا تھا کہ اس مہم میں ان کے ساتھ فرنٹیئر ورک  اورگنائیزیشن اور این ایل سی بھی صفائی میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔ کیا وہ واقعی اپنی قدمات سر انجام دین گی؟ فلحال تو کہانی کچھ اور ہی صورتحال پیش کر رہی ہے۔

اتنے بڑے شہر کی صفائی کے لئے چند جھاڑو، وائپرز اور چند ٹرالیاں لائی گئیں ہیں۔ دوسری جانب جمعے کی دن سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔ کیا دو دن میں کراچی کا کچرا صاف ہو جائے گا یا کراچی پھر سے وینس بن جائے گا ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us