عائشہ منزل،بھائی جان چوک پر اسکول کچرا کنڈی بن گیا

فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اب تک نہ اٹھائے جانے کی شکایات موصول ہو ئی ہیں جن میں عائشہ منزل،یاسین آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔عائشہ منزل ،بھائی جان چوک پر وزیر جہاں اسکول کے مین گیٹ پر کچرے کے ساتھ جانوروں کی آلائشیں بھی جمع ہیں جس سے طالبات اور اساتذہ کی آمد و رفت مشکل ہو گئی ہے اور پورے علاقے میں سخت تعفن پھیلا ہوا ہے۔اربوں روپے ملنے کے باوجود کے کراچی کی حالت بلکل ناقص ہے، ایم سی ورکز کہی پر بھی دیکھا ئی نہیں دے رہے علم حاصل کرنے کی جگہ کچرا کنڈی کی شکل میں بدل گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us