بچے کی خوائش، ایک نرم بستر

جس عمر میں بچے ماں باپ سے کھلونوں کی فرمائشیں کرتے ہیں۔ اس عمر میں یہ محصوم بچہ بس اتنی خواہش رکھتا ہے کہ جب وہ صبح سے شام تک محنت مشقت کرکے فارغ ہو تو اس کو ایک نرم بستر مل جائے۔

یہ معصوم پھول اپنے خوبصورت دنوں میں دنیا کی پریشانیاں اپنے کندھوں پر لئے گھومتا ہے۔ جو عمر باپ کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھومنے پھرنے کی ہے، اس عمر میں یہ بچہ صرف ایک نرم بستر کی تلاش میں دوسروں کی کھڑی کی ہوئی موٹرسائیکلوں پر چڑھ جاتا ہے اور اپنی دن بھر کی تھکن ان پر لیٹ کر اتارتا ہے۔

وہ صرف چند لمحوں کے لئے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us