خاندان ہی چور

کراچی کے مختلف علاقوں سے ہپنوٹائز کرکے رقم لوٹ کر فرار ہونے والے غیر ملکی گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے ۔ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی، ملزمان کے خلاف اب تک دس سے زائد مقدمات منظر عام پر آگئےہیں۔

کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ہپنو ٹائز کرکے دکانوں کے کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹنے والےگروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے ۔

ملزمان کی شناخت سلیم اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ باپ بیٹے ہیں ، جبکہ ملزم ندیم کی بیوی نسیمہ عرف فاطمہ تاحال مفرور ہیں۔

ملزمان کے گروہ نے اب تک کراچی میں دس سے زائد وارداتیں کی ہیں جن میں سے 3 مقدمات تھانہ بہادر آباد، ایک تھانہ پاپوش اور ایک مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے جبکہ پولیس کے پاس دس متاثرہ شہری بھی اپنے بیانات قلم بند کرواچکے ہیں۔

ملزمان اس سے قبل سینگاپور اور ملائیشیا میں ایسی ہی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us