معصوم بچہ چند ہزار میں فروخت

لاہور کے علاقے غازی آباد میں چند روز قبل ایک بچے کو اغوا کیا گیا اور صرف ٢٠٠٠٠ روپے میں اس کو شیخوپورہ میں ایک خاتون کو فروخت کیا گیا۔ وہ خاتون سات بیٹیوں کی ماں تھی اور اس نے اپنے دیور کو لاہور سے بچہ اغوا کرکے اس کے حوالے کرنے کا کہا تھا۔

سی آئی اے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مشکوک اغوا کاروں کا پیچھا کیا اور چار سالہ مغوی بچے عمیر کو بازیاب کرایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مزلم موٹرسائیکل کا رجسٹریشن نمبر پہچاننے میں پولیس کی مدد کی جس پر وہ عمیر کو شیخوپورہ لے کر گیا تھا۔

مرکزی ملزم عامر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچے کو اغوا کیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہا تھا۔ ملزم عامر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سب اپنی بھابی کے کہنے پر کیا۔ پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کر اس کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us