رمیز راجہ ’پھٹ‘ پڑے

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب کئے گئے باﺅلنگ سکواڈ پر ششدر رہ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مشکل دورے کیلئے ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا دل کے مریض اب تڑپ تڑپ کے مرجائیں؟

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”اگرچہ موسیٰ خان اور نسیم شاہ میں پوٹینشل ہے لیکن وہ ابھی صرف 18 سال کے ہیں اور جب انہیں یہ معلوم نہیں ہو گا کہ آسٹریلیا کی وکٹوں پر کس لائن اور لینتھ پر گیند کرنی ہے تو وہ ’عالمی سطح پر مار کھانے والے‘ باﺅلرز بن جائیں گے۔“

انہوں نے کہا کہ ”آپ کسی ایک نوجوان باﺅلر کو تو موقع دے سکتے ہیں لیکن پورے باﺅلنگ اٹیک کا انحصار نوجوان باﺅلرز پر نہیں کیا جا سکتا۔ ٹی 20 فارمیٹ میں نوجوانوں کو موقع دینا سمجھ آتا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں آپ اس طرح کے بڑے رسک نہیں لیتے۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us