ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں مصباح الحق سرفہرست

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے قومی کڑکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے مظبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مائیک ہیسن سے رابطہ کیا تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے خدمات سر انجام دینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، رابطے کے باوجود انہوں نے درخواست جمع کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے اور اس کے لیے انہوں نے درخواست بھی دی تھی لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے روی شاستری کو ہیڈ کوچ برقرار رکھتے ہوئے 2021 تک انہیں عہدہ سونپ دیا۔

وہ اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے کوچ تھے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کی رواں سال ناکام مہم کے بعد چند ہفتوں قبل کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا تھا.

مائیک ہیسن کے انکار کے بعد سابق کپتان مصباح الحق ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں اور ممکنہ طور پر جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں ہیڈ کوچ کی ذمے داری  سونپ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us