چند ضروری باتیں

تمام آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اپنے شہر کے بارے میں کچھ بتانا چاہتے ہیں۔

آپ کیا لکھ سکتے ہیں؟

ایسی خبریں یا آئیڈیاز جو شہریوں کے لیے کارآمد ہوں۔ کبھی کبھی سامنے کی بات کو رپورٹ کرنا بالکل فضول ہوتا ہے۔ جیسے کچرے کے بارے میں کئی خبریں بنائی گئیں لیکن اگر آپ کے پاس اس مسئلہ کے بارے میں ایسا خاص زاویہ ہے جس کا اب تک احاطہ نہیں کیا گیا، یا اس مسئلے کا حل کسی کے پاس ہے تو یہ مختلف خبر ہوسکتی ہے۔ جب آپ خبر دیں تو براہ کرم اپنا تعارف اور اس خبر کے بارے میں اپنی دلچسپی سے آگاہ کریں۔ خبر اگر پوری طرح واضح نہ ہو تو کچھ پس منظر بھی شامل کریں. ضروری ہے کہ آپ اپنا اصلی نام استعمال کریں اور صحافتی وعدے کی پاسداری کریں۔ آپ اپنی خبر سے متعلق تصاویر، آڈیو اور دستاویزات بھی جمع کراسکتے ہیں۔ اپنے ویڈیو کلپ اس واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔ 0128629 0315

کام جمع کرائیں

آپ یہاں اپنی خبریں جمع کر اسکتے ہیں. خبر جمع کرانے میں آپ کو واضح طور پر اس بات کا پتہ ہونا چاہیے کہ آیا آپ اپنے مواد کو خاص طور پر لائیو روسٹرم پر شائع کرنا چاہتے ہیں یا یہ کسی دوسری جگہ بھی اشاعت کے لیے جمع یا قبول کیا گیا ہے۔ ہم عام طور پر بلاگز یا دیگر جگہوں پر چلنے والی خبریں دوبارہ شائع نہیں کرتے. ہم اصل مواد کے قدردان ہیں

کاپی رائٹ

جو مواد خاص طور پر شائع کیا گیا ہے اس کے مشترکہ حقوق لائیو روسٹرم اور مصنف کے پاس ہیں۔

دوبارہ شائع کرنے کی اجازت

دوبارہ شائع کرنے کی درخواست کے لیے مصنفین کو لائیو روسٹرم کو مکمل حوالہ دینا لازمی ہے۔ اس طرح کی درخواستوں میں خبر واضح طور پر بتائی ہو ورنہ ہم جواب دینے کے ذمہ دار نہ ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے ہمیں پر میل کریں۔webmaster@liverostrum.com ہمارا واٹر مارک ہمہ وقت موجود ہونا لازمی ہے جب بھی آپ ہماری کوئی ویڈیو، تصویر وغیرہ شئیر کریں۔ اگر کوئی خبر چھپنے کے مرحلے میں ہے تو ہم یہ پوچھیں گے کہ پبلیشر ہمیں سافٹ کاپی ای میل کر دی جائے۔ اگر یہ آن لائن موجود ہے، تو اسے چھپانے والا ہمیں خبر کے لنک کے ساتھ ای میل بھی بھیجے۔ لائیو روسٹرم ایک قانونی درخواست کا ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کی پوری کوشش کرے گا. جواب نہ آئے تو اسے اجازت نہیں بلکہ انکار سمجھا جائے۔

WhatsApp WhatsApp us