گوتم گمبھیر نے کس پاکستانی بچی کی مدد کی اور کیوں؟

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے انسانیت کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دے کر سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔

 گمبھیر پاکستان دشمنی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کی شاہد آفریدی کیساتھ بھی لفظی جنگ جاری رہتی ہے جبکہ وہ پاکستان مخالف بیانات دینے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لیکن اب انہوں نے انسانیت کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی ڈاکٹرز اور ٹیچرز کی ہوس کا شکار

کرکٹر سے سیاستدان بننے والے گوتم گمبھیر نے 10سالہ پاکستانی بچی عمائمہ علی اور اس کے والدین کو بھارت میں دل کی سرجری کیلئے ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور ویزا جاری کئے جانے پر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندی میں ایک نظم لکھتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا شکریہ ادا کیا۔گوتم گھمبیر نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us