گندم کی بوریاں غائب

 

اوباڑو میں محکمہ خوراک کے گندم کے گودام میں بڑے پیمانے کی کرپشن سامنے آگئی،سابق ڈی ایف سی انچارج سے ملی بھگت کر کے کروڑوں روپے ہضم کر لیے گئے گودام سے تقریبا 12ہزار گندم کی بوریاں غائب کی گئی ہیں جعلی ووچر اور چالان بنائے گئے سابقہ ڈی ایف سی کے تبادلے سے قبل تمام دستاویزات غائب کردیا گیا 2017،18 محکمہ خوراک گندم کی خریداری کر کے گودام سے 12 ہزار گندم کی بوریاں اوباڑو گودام میں زخیرہ کی گئی تھیں 2 لاکھ گندم کی بوریوں میں سے 12 ہزار گندم کی بوریاں گودم انچارچ عبدالحفظ جویو اور ہیڈ کلارک راھول کمار نے مل کر غائب کی 12 ہزار گندم کی بوریوں کو مرید شاخ ایک عارف فلور میں دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں ظاہر کی گئی جعلی چالان اور ووچر بھی تیار کئے تا حال محکمہ خوراک سندھ نے اب تک نوٹس نہیں لیا حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us