کے پی کے میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ!

خیبر پختون خوا میں بچے غذائی قلت کا شکار ہورہےہیں،غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔صوبے میں 39 فیصدجبکہ قبائلی اضلاع میں 48 فیصد بچے غذا کی کمی کا شکار ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق غذا کی قلت کا شکار بچوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

قومی سروے 2018 کے مطابق کے پی کے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں دس میں سے ہر چوتھا بچہ غذائی قلت کا شکار ہے لیکن کے پی کے کی حکومت کوئی ایکشن لینے کے لیے تیار نہیں شہریوں کا کہنا ہے حکومت کو غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیے۔غذائی کمی کے باعث صوبے میں 17 فیصد بچے اپنے قد کی مناسبت سے کمزور جبکہ 81 فیصد وٹامن اے کی کمی کا شکار ہوتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us