کیا قومی کرکٹ ٹیم جُگاڑ پر چل رہی ہے؟

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ سارے ادارے تباہ حال تھے اور عمران خان بڑے محاذ پر لڑ رہے تھے، مصروفیات کی وجہ سے وزیراعظم کرکٹ پر توجہ نہیں دے سکے تھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اب تک براہ راست کرکٹ پر توجہ نہیں دی تھی، عمران خان اب کرکٹ کو ٹھیک کر کے دیکھائیں گے۔آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہمیشہ ہارتے رہے لیکن اس بار تو بہت بری شکست رہی۔اب تک کرکٹ کو جگاڑ سے چلایا جاتا رہا، کرکٹ کو طویل مدتی پالیسی کے تحت ٹھیک کریں گے، کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک ڈھانچہ نتائج دے گا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے وار جاری رکھتے ہوئے کہا اظہر علی ناکام کپتان تھے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی صفر رہی، اظہر علی کو واپس لانا درست فیصلہ نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us