کھیلوں میں ‘رب آف گرین’ کا مطلب کیا ہے؟

انگلش کپتان اوئن مورگن نے فتح کے بعد پریس کانفرنس میں اسے اپنی ٹیم کے حق میں "رَب آف گرین

(Rub of Green)” قرار دیا۔

"رَب آف گرین” زیادہ تر برطانیہ میں محاورتاً استعمال ہوتا ہے اور اسے "خوش قسمتی” کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کھیلوں کی زبان میں جب حرکت کرتی ہوئی گیند حادثاتی طور پر کسی بیرونی قوت سے ٹکرا کر رخ تبدیل کر لے یا رک جائے تو اسے "رَب آف گرین” کہا جاتا ہے۔

یہ لفظ عموماً ان کھیلوں میں استعمال ہوتا ہے جو کہ گرین یعنی ہرے رنگ کی سطح پر کھیلے جاتے ہیں مثلاً گالف، کرکٹ، فٹبال اور اسنوکر وغیرہ وغیرہ۔ مگر اس کا سب سے زیادہ استعمال اسنوکر میں کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us