کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن کھلاڑیوں کو ’آئینہ‘ دکھا دیا

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کیلئے بہت کوششیں کی ہیں اور اپنا پورا کردار ادا کر رہا ہے لیکن آئی سی سی اور دیگر بورڈز کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دیگر ممالک میں جا کر ان کے بورڈز کو سپورٹ کیا ہے جس کی تازہ ترین مثال پاکستان انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا میں خوفناک بم دھماکوں کے صرف ایک ہفتے بعد وہاں بھیجنا ہے، اس کے علاوہ زمبابوے میں بھی قومی ٹیم کو بھیجا گیا تو دیگر ممالک بھی پاکستان کی سپورٹ کریں کیونکہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us