کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

کمیٹی نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے پر کوچز کوفارغ کرنے کی سفارش چیئرمین پی سی بی احسان مانی کوپیش کی تھی ،جس پر بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر،بولنگ کوچ اظہرمحمود،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اورٹرینر گرانٹ لوڈن کوفارغ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو لاہور میں ہوا تھا

یہ بھی پڑھیں:پی اس ایل 5 کا میلہ پاکستان میں سجنے کو تیار

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کی جانب سے فارغ کئے جانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی۔

پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور فزیو کلائیو ڈیکن کے ابھی معاہدوں کی مدت ختم نہیں ہوئی اس لیے وہ خدمات انجام دیتے رہیں گے جب کہ دیگر اسٹاف کے معاہدے 15 اگست کو ختم ہو رہے ہیں۔

کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار جاری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us