کرکٹرمحمد حفیظ کے پاس 17 کروڑ روپے کہاں سے آئے ؟

ایف بی آر نے جہاں سیاست دانوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے وہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی اس جال میں پھنس گئے ہیں، ایف بی آر نے محمد حفیظ کو آمدن سے زائد اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، جس میں پوچھا گیا ہے،17 کروڑ روپے کہا سے آئے ہیں ایف بی آر نے اس کا آڈٹ کروایا ہے،جس سے یہ چیز سامنے آئی ہے،ایف بی آر نے محمد حفیظ کے بینکوں کی تمام تر تفصیلات حاصل کر لیں ہیں، محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے کے اثاثے واضح نہیں کیے ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثے چھپانے پر ایف بی آر نے جواب طلب کر لیا ہے لیکن دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ کا کہناہے مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us