کراچی ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کا انکشاف!

کراچی ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے،ایئرپورٹ کے افسران کی سرپرستی میں کروڑوں روپے مالیت کے مہنگے موبائل فونز،الیکٹرانک کے سامان کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے،معاملہ سامنے آنے پر کلکٹر کسٹم اور دیگر ملوث ملزمان کو آف ڈیوٹی کر کے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،کراچی موبائل مارکیٹ کے بڑے کھیپوں اور اسمگلروں نے تا حال کراچی ایئرپورٹ تعینات کسٹم افسران سے سیٹنگ بنا کر غیر ملکی موبائل فونز،لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرونک کی اشیاء دبئی،ملائشیاء وغیرہ اسمگلنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے زریعے لا کھوں روپے کا سامان منگواتے اور بھجواتے ہیں، جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کسٹم حکام کو بھاری رشوت دے کر سامان کلیئر کروایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us