ڈسکہ میں عدالتی نظام معطل


    صفیہ شکیل

    ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کے وکلاء کے ساتھ نامناسب رویہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہنے کی وجہ سے عدالتی نظام ٹھپ اور سائلین کو دشواری کا سامنا۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ صدر میں ایک پیشی کے دوران ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ شاہد نواز وڑائچ کی جنرل سیکرٹری بار وقاص عنصر ساہی ایڈووکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی ہو ئی جس پر ڈسکہ بار نے ڈی ایس پی ڈسکہ کے رویہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا۔

    وکلاء کےعدالتوں میں پیش نہ ہونے سے دور دراز سے آئے بزرگ مرد و خواتین سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    وکلاء کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کی جانب سے اپنے رویہ پرمعافی نہ مانگنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us