ڈرونز اب پینٹ بھی کریں گے


    ڈرونز کا کام اب عسکری سے زیادہ تجارتی مقاصد کے لیے کیا جانے لگا ہے۔ کھانا ڈیلیور کرنے کے بعد اب ڈرونز پینٹنگ کے کام بھی آئیں گے۔ اٹلی میں ایک ایسا ہی عملی مظاہرہ کیا گیا جہاں ماہرین نے بیک وقت 4 ڈرونز کی مدد سے ایک بڑی دیوار پردلکش پینٹنگ بنا ڈالی۔ آرٹ کی اس فارم کو بنیادی طور پرگریفیٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 4 ڈرونز نے 620 میٹر طویل دیوار پینٹ کرنے میں 12 گھنٹے کا وقت صرف کیا۔ ڈرونز کی مدد سے بنائی جانے والی یہ پینٹنگ  ایک پراجیکٹ کا حصہ تھی جسے اربن فلائنگ اوپرا پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ مقابلہ دراصل ایک ڈیزائننگ کمپنی نے کرایا تھا جس کے تحت شہر کی انتظامیہ نے متاثرکن منصوبوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ ایک ہزار لوگوں نے اپنے اپنے پروجیکٹس بھیجے جن میں سے 100 کو قبولیت بخشی گئی۔ ڈرونز کی مدد سے دیوار پینٹ کرنے کا منصوبہ پولی ٹیکنک یونیورسٹی آف ٹیورن اور ٹیورن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پرپیش کیا تھا جسے خوب سراہا گیا۔ 

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us