پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قیادت سے برطرف کر دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ٹیسٹ میں ان کے نائب ممکنہ طور پر محمد رضوان ہوں گے۔ دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی محمد حفیظ یا شعیب ملک میں سے کسی کو سونپی جائے گی کیوں کہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ بابراعظم ابھی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے ناتجربہ کار ہیں البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہفتے کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کے نازیبا ویڈیوزکی خرید و فروخت

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میں کپتانی کی ذمہ داری بابر اعظم کو ہی دی جائے تاہم ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی میں محمد حفیظ کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بابراعظم کے ساتھ عماد وسیم بھی مضبوط امیدوار ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے نئے کپتانوں کا اعلان بہت جلد کرے گی جب کہ پاکستان آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us