پی آئی اے والے چور !

پی آئی اے کے ملازمین چور بن گئے۔30اکتوبر کو کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 356 سے مسافروں کا سامان چوری ہوا تھا۔جس کی وجہ سے مسافروں کی شکایت پر پولیس حرکت میں آئی۔

کراچی ائیرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ  مسافرقرۃ العین 30 اکتوبر کو کراچی سے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 356 سے پشاور گئی تھیں، پشاور پہنچ کر جب بیلٹ سے سامان لیا تو سوٹ کیس ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں سے زیورات اور دیگر چیزیں غائب تھیں۔

خاتون کے شوہر  نے ائیرلائن سمیت کراچی کے ائیرپورٹ تھانے میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ائیرلائن لوڈرز کو حراست میں لے کر تحقیقات کیں ،جس کے بعد ملازمین سے تفتیش کی گئی اور چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا

 ملزمان نے واردات سامان جہاز میں لوڈ کرنے کے دوران جہاز کے اندر ہی کی تھی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب  پی آئی اے کے ترجمان نے اس واقعے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us