پاکستان کرکٹ ٹیم کی بولنگ نہ تجربہ کارہے!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس بولر پر برس پڑے،ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے اور آسٹریلوی بلے بازوں کو موقع ملتا ہے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایک بولرنے تین ٹیسٹ میچز کھیلے، ایک کا ڈیبیو ہوا اور ایک کا کم بیک ہوا۔یاسر شاہ ہمارا میچ ونر بولر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میچ میں پرفارم نہیں کر سکا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں سب سے اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے اسے بھی وکٹیں نہ مل سکیں، امید ہے مستقبل میں یہی بولرز سیکھیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔

فاسٹ بولر عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا، یہ کہنا کہ عمران خان کی ٹیم میں شمولیت غلط ہوئی عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو گی، عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دی ہوئی تھی اور پرتھ کے ٹور میچ میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیسٹ میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کون کھیلے گا اور کون نہیں، اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us