پاکستان ریلوے کاانوکھا کارنامہ

پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیاہے۔

بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک بھی پانی سے چھپ گیا۔ ایسی صورتحال میں ہنگامی بنیاد پر ریلوے انتظامیہ کو مسافرین کی سیکیورٹی کیلئے احکامات جاری کردینے چاہئیے تھے مگر پاکستان ریلوے نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کی کوئی کثر نہ چھوڑی اور ٹرین پانی میں سے گزاردی۔
ماضی میں بھی بارشوں کی وجہ سے کئی ٹرین حادثات سامنے آچکے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کو اس پر نوٹس لیتے ہوئے بارشوں کے موسم میں ٹرین روٹس اور شیڈول میں تبدیلی کرنی ہوگی تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us