پانی کے مسئلے پروزیر اعلی سندھ نے ہاتھ کھڑے کرلیے


    حافظہ حمنہ خان

    کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیک ہولڈرز کی طویل کانفرنس ہوئی جس میں پانی کے مسئلے پرکمیٹی بنادی گئی۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پرکمیٹی بنادی گئی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے ہوں گے۔ کمیٹی پانی کی چوری، لیکیج اور ڈسٹریبوشن کو مانیٹر کرکے ہر 15 دن میں ملاقات کرے گی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کانفرنس میں کے فور منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پراجیکٹ میں تاخیر اور خرابیوں کے ذمہ دار سلیم صدیقی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھاکہ  کراچی کے مسائل کا حل وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ بلدیات کے پاس ہے، پانی کی چوری بہت اہم مسئلہ ہے۔

    پانی کی چوری کو روکنے کےلیے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نےسندھ حکومت کی مدد کا اعلان کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ واٹر بورڈ میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم کے فور کے فنڈز کے لیے وفاقی حکومت کے پاس جانے کےلیے تیار ہیں۔

    کانفرنس میں میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شالونی، سیاسی جماعتوں کے رہنمااور تاجر رہنماؤں کے علاوہ دیگراہم  شخصیات نے شرکت کی۔

    متعلقہ اشاعت

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us