ون ڈے ٹیم کی قیادت کس کھلاڑی کو ملنے کا امکان ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کیلئے اظہر علی اور ٹی 20 میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ دونوں فارمیٹ کے نائب کپتان مقرر کرنے کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گااور امکان ہے کہ ٹیموں کے اعلان کے ساتھ ہی نائب کپتانوں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ٹی 20 کا نائب کپتان مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز کو دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں، شاہد آفریدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کے کپتان بابراعظم کو مستقبل کے منصوبے کے تحت ٹیسٹ سکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا جائے گا جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر اعظم کو دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاہم، ون ڈے کپتان کا اعلان آئندہ برس ہالینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کیا جائے گا۔؂

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی مستقبل کیلئے قائدانہ صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اظہر علی اور بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور بابر اعظم بھی نیشنل ٹی 20کپ میں وقفے کی وجہ سے لاہور میں موجود ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us