وقار یونس کا محمد حفیظ کو مشورہ


    کراچی:  آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وقار یونس کا مشورہ مسترد کر دیا۔

    ورلڈکپ کیساتھ ہی شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، سابق ٹیسٹ پیسر وقار یونس نے ایک اور سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھی یہی مشورہ دیا تھاکہ ان کیلیے اب ریٹائر ہونا مناسب رہے گا، البتہ حفیظ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد وہ تمام وقت اہل خانہ کیساتھ گزار رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ حفیظ نے کوچ سمیت اعلیٰ حکام پر واضح کر دیا کہ وہ مکمل فٹ اور اپنی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں، اس لیے ملک کی مزید نمائندگی کرنا چاہتے ہیں،البتہ ان کے مستقبل کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us