کراچی کی اہم شاہراہ دھنس گئی

کراچی واٹر بورڈ کی نااہلی سے کلب روڈ پر سیوریج لائن تیسری مرتبہ  بیٹھ گئی،دس روز قبل 54 انچ کی سیوریج لائن دھنس جانے کے بعد تبدیل کی گئی تھی۔ ہنگامی طور پر لاکھوں روپے کا کام بغیر ٹنینڈر کے کروایا جا رہا ہے۔یہ لائن 50 سال پرانی ہےاس کے دھنس جانے کے باعث عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن اعلی عہدوں پر بیٹھے افسران آتے ہیں اور مزدوروں کو دیکھ کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لائن تیسری بار پھٹ گئی ہے اسی طرح صدر میں بھی گٹر ابلنے سے عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک کی قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us