نسرین اپنے ہاتھوں خود بیوہ !

کراچی میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا

معاشرے میں بے راہ روی اس قدربڑھ گئی ہے۔کہ بستے گھراجڑنے لگے ہیں ۔بے پردگی نے گھروں کے گھر تباہ کردیے ، ایسے ہی جیسے شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی  کی رہائشی خاتون نسرین نے اپنے ہی شوہر کو ایسی جگہ پہنچا دیا شاید وہ کبھی واپس نہ آ سکے، اللہ کے بعد شوہر کو سجدہ کرنے کی اجازت ہے لیکن نسرین نے ایسا بلکل نہیں کیا۔نسرین  نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا۔ موقعے واردات پر پہنچ کر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔خاتون کے مطابق خاتون نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کروا دیا، قتل میں ملوث ملزمہ اور ساتھی بلال نےجرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم بلال نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نسرین گھر کے سامنے رہتی تھی کچھ عرصہ پہلے دوستی ہوئی تھی، نسرین نے کہا شوہر تشدد کرتا ہے چھٹکارا چاہتی ہوں۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ نسرین نے ایک لاکھ روپے دئیے اور کہا کسی اور سے قتل کرانا ہے، میں نے دوست احسن کو قتل کے لیے ایک لاکھ روپے کی لالچ دی تھی۔ملزم کا کہنا تھا کہ صدیق کو بہانے سے احسن نے بنگلے پر بلایا جہاں وہ گارڈ تھا، بنگلے پر صدیق کو قتل کیا، لاش کو موٹر سائیکل کے ذریعے عمر شریف پارک کے قریب پھینکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us