نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، حفیظ اور ملک آؤٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 سے 2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک ہوگا ۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے  نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیزن 2019-20 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جن میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کر دیا گیا ہے.تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ گذشتہ سال سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق کیٹیگری اے میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں.جبکہ کیٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک ہوگا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us