عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

سعودی کابینہ نے عمرے اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کےلئے آنے والوں کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ شہروں سے باہر جانے کی اجازت د ےدی۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی حکام نے روان برس عازمین حج کو مکہ مدینہ اور جدہ کے شہروں سے باہر جانے کی اجازت دےدی ہے اس سے قبل عمرے اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے آنے والوں کو صرف 3 شہروں میں رہنے کی اجازت تھی اور ان شہروں سے باہر جانے پر پابندی تھی۔ مزکورہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر سے فرزندان اسلام حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us