موبائل صارفین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو ایڈمنسٹریٹو چارجز صارفین سے نہ لینے کا پابند کردیا ہے۔ اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.9 روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل کمپنیاں صارفین سے 10فیصدایڈمنسٹریٹو چارجز وصول کر رہی تھیں۔ یاد رہے 24 اپریل کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسزبحال کردیے تھے۔ 12 جون کوجاری حکم امتناع واپس لے لیا گیا۔ جس کے بعد موبائل کمپنیز نے موبائل کارڈ پر ٹیکس عائد کردیے اور ایک کارڈ پر 12.5 فی صد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی کرنا شروع کردی تھی. سپریم کورٹ  کے مطابق موبائل کارڈ ز پر مختلف قسم کے ٹیکسز پیسہ ہتھیانے کا غیر قانونی طریقہ ہے۔

۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us