مسکن چورنگی پر فائرنگ کا واقعہ

کراچی: گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق

این ای ڈی یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کی اہلیہ گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی پر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں۔  

ایس پی گلشن اقبال شاہ نواز چاچڑ کے مطابق زخمی خاتون کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی اور ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فاروق نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

واقعہ اسٹریٹ کرائم کا ہے یا ذاتی دشمنی کا ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us