مادرِ ملت ‘محترمہ فاطمہ جناح’ کی 52 ویں برسی

محترمہ فاطمہ جناح 1893 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم ہائی اسکول کھنڈالہ سے حاصل کی۔  1910 میں میٹرک جبکہ 1913 میں سینئر کیبمرج کا امتحان پاس کیا۔ 

1923 میں ڈینٹسٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگلے ہی سال بمبئی میں ڈینٹل کلینک کھول کر پریکٹس شروع کردی۔ اسی دوران سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم کا ساتھ دینا شروع کردیا۔

آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، تحریک پاکستان میں  قائد اعظم کا ساتھ دینے کی وجہ سے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک پاکستان میں شامل ہوئیں۔ اسطرح انہوں نے مسلم لیگ کے خواتین ونگ کو منظم کیا اور مسلم لیگ کا پیغام خواتین کے ذریعے گھر گھر پہنچایا۔

قائد اعظم کے ساتھ طویل رفاقت کے باعث محترمہ کے مزاج میں بھائی سے کافی مماثلت پائی جاتی تھی۔ قائداعظم کی جرات اور یقین محکم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہیں۔ 25 دسمبر 1955 کو خاتون پاکستان کے نام سے کراچی میں ایک اسکول کھولا، جسے بعد میں کالج کا درجہ دیا گیا۔

1965 میں ایوب خان کے مقابلے میں صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہوسکیں۔

 9 جولائی 1967 کو 76سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us