لوگوں کی جیب خالی کرنے والوں کی خود کی جیب خالی

کراچی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس کے پاس پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے لیے پیسے ختم ہوگئے۔جس کے بعد تھانیدار اور افسران جیب خرچ سے فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں پولیس کا پیٹرولنگ نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

علاقے کے تھانیدار اور افسران اپنے جیب خرچ سے یا ادھار فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں ۔پولیس حکام نے پیسے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ختم ہوچکا ہے۔ نیا بجٹ آنے تک موبائلوں میں سرکاری خرچ سے فیول نہیں ڈلوایا جاسکتا۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ شہر میں گشت کا نظام متاثر نہ ہو اس کے لیے فی الحال عارضی بنیادوں پر فیول کا انتظام کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us