لاہور میں صحافیوں پر تشدد

 

 

مریم نواز کی پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے جاتی امراء بلائے گئے صحافیوں کو ن لیگی کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

صحافیوں پر تشدد کی صحافی برادری سمیت دیگر صحافی تنظیموں، پریس کلب، پی یو جے، ایمرا، اینکا اور لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے سخت نوٹس لیا جائیگا۔

جبکہ تحریک انصاف کے احمد جواد نے مذمتی بیان میں کہا کہ سینیٹ میں شکست کا بدلہ صحافیوں سے لینا شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو پاکپتن جلسہ کیلیے روانگی سے قبل جاتی امراء میں پریس کانفرنس کرنی تھی۔ جسکی کوریج کیلئے بیٹ رپورٹرز سمیت الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد جاتی امراء پہنچی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گگو منڈی سے تعلق رکھنے والا ن لیگی کارکنوں کا گروہ مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش کررہا تھا جس پر صحافی حضرات کو مشکلات کا سامنا ہوا۔ صحافی حضرات کے درخواست کرنے کے باوجود کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان شروع ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us