کراچی میں ڈینگی کا وار، اموات کا سلسلہ جاری

ڈینگی پاکستان میں ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے،کراچی میں آئے دن ڈینگی سے کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں لیکن اس وقت حکومت سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شہر میں ڈینگی وائرس سے ایک اور جان چلی گئی جس کے بعد رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 34جبکہ متاثر ہ افراد کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے رہائشی 3 سالہ بچے کو دو دن قبل تیز بخار کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا جو منگل کو دوران علاج دم توڑ گیا۔

ڈینگی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 254 اور دیہی اضلاع میں 15افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ اربوں روپے سندھ حکومت وزیر صحت کو دیتی ہے لیکن شہر کی موجودہ حالت اس وقت انہتائی ناساز دکھائی دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us