عورت کی لاش سے زیادتی

اس ملک میں عورتیں قبروں میں بھی محفوظ نہیں۔ ہوس کے پجاری درندوں نے نہ بچیوں کو چھوڑا ہے، نہ زندہ عورتوں کو، نہ زندہ لڑکوں کو اور نہ ہی مردہ عورتوں کو۔ اس ملک میں ہوس کے پجاریوں نے درندگی کی ہر حد عبور کردی ہے۔ یہ ایسے درندے ہیں جو جانوروں کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔ ان کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ں 32 سالہ مردہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقع پیش آیا۔ عورت کا نام فریحہ تھا۔ لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کو کل رات ہی دفن کیا گیا تھا۔ آج صبح چاچا فجر کی نماز کے بعد قبرستان پہنچے تو قبر کی دوسلیبیں ہٹی ہوئی تھی۔

بھائی نے مزید بتایا کہ اس کی بہن کے جسم سے کفن بھی اتارا ہوا تھا، مردہ بہن کے جسم پر زیادتی کے نشانات واضح نظر آرہے تھے۔ بھائی نے گذارش کی ہے کہ پولیس میری بہن کے ساتھ ظلم کرنے والے درندوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us