عدالتی کارروائی میں جدّت

سپریم کورٹ نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کا آغاز کردیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کی۔

ای لنک کے ذریعے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ بھی سنایا گیا۔ جس میں ملزم مشتاق کو حاجی علی رضا کو زخمی کرنے کی 2 سال کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا۔ ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کے پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔ نادرا کے شکر گزار ہیں جس نے بہت تعاون کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us