شیخ رشید استعفٰی دو!

مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بڑے بڑے یوٹرن لینے کے ماہر جب وزیراعظم نہیں تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کو بڑا تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ کیونکہ اس وقت وزیرے ریلوے خواجہ سعدرفیق تھے عمران خان کہا کرتے تھے، کسی بھی ملک میں ریلوے کا نظام خراب ہو یا اس کو کوئی حادثہ پیش آجائے یا کوئی انسانی جان ریل گاڑی کی و جہ سے اس کا شکار ہو جائے وہاں کا وزیرے ریلوے استعفٰی دے دیتا ہے لیکن اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ہے ریلوے کے وزیر شیخ رشید صاحب ہے۔ جو کہ پرویزمشرف کے دور میں بھی ریلوے کے وزیر رہ چکے ہیں اور اُس وقت بھی ریلوے میں کرپشن ،انسانی جانیں ریل گاڑی کا شکار ہو جاتی تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کا ٹائم پر نہ آنا یہی سب کچھ اس وقت دیکھائی دے رہاہے۔ لیکن اس وقت وزیراعظم خود چُپ ہیں شیخ رشید کو چاہیے کہ مستعفٰی ہوجائے یا خود عمران خان اپنے قول پر قائم رہتے ہوئے شیخ رشید سے استعفٰی لیں،مدینہ کی ریاست ایسی نہیں ہوتی جس میں 70 زائد جانیں ضائع ہو جائیں، ذمےداروں کے خلاف کارروائی بھی نہ کی جائے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us