سندھ میں کتوں کا راج!

کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار ہے ، گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 سے زائد سگ گذیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ، شہر کراچی میں سگ گزیدگی کے ہزاروں واقعات پیش آئے تاہم محکمہ صحت نے اپنی اعدادوشمار میں صرف 6 سو 69 لکھے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں 546، کورنگی میں 50، شرقی اور غربی میں 44، ضلع وسطی میں 28 جبکہ جنوبی میں ایک کیس رپورٹ ہوا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے رواں سال جناح اسپتال کراچی میں 10ہزار کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کی اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 313 اسپتالوں،میڈیکل سینٹرز میں اینٹی ریبیز 17 ہزار سے زائد ویکسین موجود ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، پورے سندھ میں اب تک کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنواچکے ہیں تاہم محکمہ صحت نے اپنی سرکاری اعدادوشمار میں کسی ہلاکت کو شمار نہیں کیا۔ لیکن ان میں کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں ویکسین ہی موجود نہیں،لوگ تڑپ تڑپ کر اپنے پیاروں کے ہاتھوں میں جان نکال دیتے ہیں لیکن سندھ حکومت اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us