سندھ میں تحریکِ انصاف قرضوں میں ڈوبی ہوئی

بہت بڑے بلڈر، تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسیمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی بارہ کروڑ روپے کے مقروض ہیں، جن کی اپنی تعمیرات اربوں روپے کی ہیں۔ ان کے اثاثے سولہ کروڑ روپے ہیں۔

وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے اثاثوں کی مالیت ٢٢ کروڑ ٨٨ لاکھ روپے ہے۔ شرجیل میمن جن کا تعلق پی پی پی سے ہے اور جن پر کرپشن کا مقدمہ بھی چل رہا ہے وہ ٣ کلو سونے اور ٣٧ کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

نیب کی زد میں آئی ہوئی فریال تالپور پر کیس تو ڈیڑھ سو کروڑ کا ہے لیکن اثاثے ٣٨ کروڑ سے زیادہ ہیں۔
فریال تالپور کے رائٹ ہینڈ سہیل انور سیال کے اثاثے صرف ٧ کروڑ ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے حلیم عادل شیخ کے اثاثے ١ کروڑ ٩٣ لاکھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us