سعودی عرب میں عامر خان کی لڑائی


    صفیہ شکیل

     باکسنگ چیمپئن عامر خان آج شام کنگ عبداللہ اسٹیڈیم جدہ میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب سے مقابلہ کریں گے۔

    عامر خان پہلی بار باکسنگ ’فائٹ نائٹ‘ میں سعودی عوام کے سامنے ہونگے۔ عامر خان سمیت دیگر ممالک کے باکسرز کی فائٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود ہوںگی۔

    فائٹ کے منتظمین کے مطابق مقابلہ دیکھنے کے لیے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اور خلیجی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی آمد بھی متوقع ہے۔

    باکسر عامر خان جیت کے لیے پرعزم ہیں اور سعودی عرب میں باکسنگ چیمپئن مقابلے کے بعد پاکستان میں بھی باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us