سرگودھا میں کفن چور مافیہ سرگرم !

آج کل ملک میں کرپٹ مافیہ بہت ہی سر گرم ہے۔جن میں گدا گر مافیہ،قبضہ مافیہ، منشیات مافیہ اور بھی  دیگر کئی مافیہ اس وقت ملک میں موجود ہیں۔ایسےہی ایک اور نئےمافیہ نے جنم لیا ہے جو کہ مرنے کے بعد بھی انسان کی جان نہیں چھوڑتا یہ مافیہ انسان کے مرنے کے بعد بھی اس کا پیچھا کرتا ہے سرگودھا میں کرپٹ مافیہ کی ایک اور شکل سامنے آئی ہے جو قبرستانوں میں مردے کا کفن چوری کرتے ہیں،۔میت کی تدفین کے بعد قبرستان سے کفن چوری کرنے والا شخص کفن چوری کرتے ہوئے پکڑےگئے چور رات میں کفن چوری کیا کرتے تھے شہریوں نے کفن چوروں  کو رنگے ہاتھوں پکڑا چوروں کو شہریوں نے اس وقت پکڑا جب وہ اپنے پیارے کی تدفین کے لیے قبرستان میں آئے ہوئے تھے۔ شہریوں نےچوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،چوروں کا کہنا ہے، کفن چوری کر کے کالے علم کرنے والوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں پولیس کا کہنا ہے ان کے ساتھ دوسرے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us