سرکاری اسکول شادی ہال میں تبدیل!

کراچی کے سرکاری اسکول نجی محفلوں کے لیے استعمال ہونے لگے۔آشیرآباد سے لیاقت آباد تک کے سرکاری اسکول شادی ہال میں تبدیل ہونے لگے،عمارت کی دیواروں پر بکنگ کے لیے وال چاکنگ بھی کر دی گئی۔اسکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری اسکول شادی ہال میں تبدیل ہو گئے ہیں۔لیاقت آباد نمبر چار میں قائم گرلز سیکنڈری اسکول تجارتی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانے لگا۔صبح اور دوپہر کی شفٹ کے بعد مغرب میں شادی کے شامیانے لگائے جاتے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق اسکول کئی عرصے سے شادی اور دیگر تقریبات کرانے کے لیے عمارت کرائے پر دے دی جاتی ہے۔اسکول کے گراؤنڈ میں ماہ رمضان بازار اور سرکس لگایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us