دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم کا سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترنے کا انکشاف

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے.دوسرے ٹی ٹونٹی میں مہمان کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مہمان ٹیم کے کھلاڑی سری وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو کے والد کے انتقال کی وجہ سے آج بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو کے والد نہال فرنینڈو انتقال کر گئے تھے، نہال فرنینڈو کی عمر 69 برس تھی۔ اور کچھ روز علالت کے باعث پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جن کی آخری رسومات کل بروز منگل کو سری لنکن ٹیم کے مطابق دوپہر تین بجے ادا کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us