خاتون پولیس تحویل سے اغوا

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کو پولیس کی حراست سے اغوا کرلیا گیا۔

ایک کلو سے زائد وزن کے سونے کے کیپسول نگلنے والی 2 خواتین کی گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر انہیں جرائم پیشہ افراد اغوا کر کے لے گئے۔ اور ان کے پیٹ سے سونا نکال لیا۔

بولی ووڈ کے کسی فلمی سین کی طرح یہ تمام واقعہ پیش آیا۔ مبینہ طور پر غنڈوں کی جانب سے کسٹم حکام کی تحویل سے اغوا کی گئیں۔ خواتین کو کچھ دیر قبل ہی ائیر پورٹ پر حد سے زیادہ پھولے ہوئے پیٹ کی وجہ سے شک کی بنیاد پر تحویل میں لیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سونے کے کیپسول نگل رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us