جنید خان نے کئی سالوں بعد حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان نے کہا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ اور لیجنڈ فاسٹ باﺅلر وقار یونس بطور ہیڈ کوچ بہت سے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے تھے۔

29 سالہ فاسٹ باﺅلر نے  انٹرویو میں کہا کہ وقار یونس بطور ہیڈ کوچ باﺅلرز میں اچھا تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہے مگر کچھ بلے باز ان کے ہیڈ کوچ بننے پر خوش نہیں تھے۔ جنید خان نے کہا کہ ”اگر آپ پاکستانی باﺅلرز سے وقار یونس کے کوچ ہونے کے پوچھیں تو آپ کو وہ پرجوش نظر دکھائی دیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے پچھلے دور میں باﺅلرز کی بہت زیادہ مدد کی اور انہیں بہت سکھایا بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں باﺅلنگ کے بہترین گر بتائے جبکہ وہ خود بھی لیجنڈ باﺅلر ہیں۔“

جنید خان نے کہا کہ میں اس کیساتھ یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ ٹیم میں کچھ بلے باز اور دیگر کھلاڑی ایسے بھی تھے جو وقار یونس سے خوش نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس نے ہمیشہ میری بہت مدد کی ہے اور اگر وہ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ تعینات ہو جاتے ہیں تو یہ نوجوان باﺅلرز کیلئے بہت اچھا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us