جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھتہ خوری!

کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھتہ خوری عروج پرپہنچ گئی،پورٹر سروس کا منیجر سی اے اے ملازمین سے یومیہ 8 ہزار روپے بھتہ لینے لگا ہے۔بھتے کی ادائیگی سی اے اے کے پورٹرز کو ملنے والی ٹپ سے وصول کی جارہی ہے۔ماضی میں یہ بھتہ یومیہ ایک ہزار روپے طلب کیا جاتا تھا۔نئے ایئر پورٹ منیجر نے بھی آنکھیں بند کر لیں ہیں۔ایئرپورٹ میں بھتہ جمع کرنے یا کرانے کے لیے پھول کا کورڈ ورڈ استعمال کیا جاتا ہے۔کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے والا عملہ پورٹرفیسی لٹیشن سہولت فراہم کرنے کے بجائے مسافروں سے بھتہ جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us